اچھے دوست کی خصوصیات

1 ۔اچھا مخلص دوست آپ سے اللہ کے لیے محبت کرے گا ۔آپ کے مال ، مفاد اور status سے محبت نہ کرےگا۔

2۔ آپ کا دوست آپ کو better version بننے میں مدد کرے۔دین میں مشکل وقت آیا تو گرنے سے بچائے گا غرض آخرت کے سفر میں کامیابی کا ساتھی ھوگا۔

3۔ آپ کا دوست آپ کا آئینہ ھو گا اور آپ کی ہمیشہ ہاں میں ہاں نہیں ملائے گا غلطی کی صورت میں اس کی نشاندہی ضرور کرے گا۔

4۔ اپنے دوست کے لیے وہی پسند کرےگا جو اپنے لیے کرتا ہے۔ہمیشہ اچھا مشورہ دےگا اور بے جا زندگی میں مداخلت نہیں کرے گا۔

5۔ اس کے ہاتھوں آپ کی عزت محفوظ ھو گی ۔آپ کی کمزوریاں ہر جگہ بیان نہیں کرتا پھرے گا بلکہ آپ کاپردہ رکھے گا۔اگر لوگ آپ سے متعلق کوئی منفی بات کریں گے تو وہ اس کا حصہ نہیں بنے گا بلکہ آپ کو defend کرے گا۔

6۔ اچھا دوست کبھی بھی حاسد نہیں ھوتا۔آپ کی کامیابیوں اور خوشیوں میں دل سے خوش اور شریک ہو گا۔

7۔ وہ ہر وقت گلہ شکوہ نہیں کرتا۔جب ملتا ہے محبت اور خوشی سے ملتا ہے۔ اس سے بات کرتے وقت آپ ڈر اور خوف محسوس نہیں کرتے کہ پتہ نہیں کس بات کا کیا مطلب لے لے نہ ہی یہ خوف ہوتا ہے کہ آپ کے راز فاش کرے گا۔

8۔ خیر خواہ دوست مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑتا بلکہ پوری طرح سے مدد کرتا ہے چاہے وہ مالی مدد ھو یا کسی بھی اور طرح سے وہ آپ کے مسئلے کو حل کر سکتا ہو۔

9۔ آپ کا خیر خواہ دوست کہے بغیر آپ کو دعاؤں میں یاد رکھے گا۔آپ کی پریشانیوں کا اسے پورا ادراک ھوگا۔

10۔وہ آپ سے دلی لگاؤ رکھے گا اور جب کہیں آپ نہیں ہوں گے تو آپ کو miss کرے گا۔ ہر تھوڑے عرصے بعد یاد رکھنا، احوال پوچھنا اور خوشی غمی میں شریک ہونا اچھے دوست کی نشانی ہے۔

اس کے علاوہ اچھے دوست ایک دوسرے کو ھدیہ دیتے ہیں، دعوت پہ بلاتے ہیں اور ایک دوسرے کی دعوت کو قبول بھی کرتے ہیں ۔اور جس دوست سے آپ اللہ کے لیے محبت کریں تو اسےضرور بتائیں اس سےدوستی اور مضبوط ھو گی۔

اگر کوئ دوست دنیا سے چلا جائے تو اس کے لیے دعاہے مغفرت کرتے رہیں ۔انکے اہل عیال سے کبھی کبھار کا ملنا ضرور رکھیں۔

یاد رکھیں اچھے دوست میسر آئیں تو یہ سب سے اچھی بات ہے ورنہ برے دوستوں سے تنہائی بہتر ہے۔ تنہائی میں اچھی کتاب بھی اچھی دوست ثابت ہوتی ہے۔