لوگوں کی آزمائش پر صبر کرنے کے احسن طریقے

🌷 ۔لوگوں کی آزمائش پر ، ان کی کڑوی کسیلی باتوں پر صبر کرنا سیکھیں ۔اینٹ کا جواب پتھر سے نہ دیں۔ بلکہ خاموشی اختیا ر کریں۔

🌷 - خود کو ٹاکسک لوگوں سے بچائیں یعنی خود کوپروٹیکٹ کریں اپنی قیمت کو پہچانیں۔ اپنے بارے میں ان کی رائے کو اہمیت نہ دیں ۔خود اپنی ذات کی خوبیوں کو اُجاگر کریں ۔ اپنے آپ سے محبت کریں کِیوِنکہ اللہ بھی ہم سے محبت کرتا ہے۔

🌷 - تکلیف دینے والے لوگوں سے فاصلہ اختیار کریں مگر دُعا سلام رکھیں۔ان کے غم خُوشی میں شامل ہوں مگر لمبی ملاقات سے گریز کریں۔

🌷 - اپنی باؤنڈریز سیٹ کریں اور ایک حد تک کسی کو مداخلت کا حق دیں۔جہاں سے آپ کو بے سکونی محسُوس ہو وہاں پہ روک دیں مگر یہ انداز بھی اخلاق سے ہو۔

🌷 - بہترین صحبت میں وقت گزاریں۔ یعنی کہ وہ دوست یا رشتہ در جو آپ کو جانتے ہیں اور آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ کے بہترین مشیر بھی ہیں۔

🌷 - اپنے آپ کو مثبت کاموں میں مصروف رکھیں۔برے اثرات سےبچنے کے لیے اچھی اور مخلوق کو فائدہ پہنچانے والی سر گر میاں دِل کو اطمینان دیتی ہیں۔

🌷 - ایسے لوگ جو ٹاکسک ہوں ان سے ڈسکشن اور مجادلہ نہ کریں۔ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔ اگنور کرنے کا ہنر سیکھیں۔

🌷 - کسی کی زہر بھری بات سن کے ریسپانس نہ دیں۔دُکھ ہوا ہے تو اپنے انداز سے غصہ یا اُداسی ظاہر نا کریں۔صبر کریں اور چہرے کو سپاٹ رکھنے کی کوشش کریں۔

🌷 - عموماً غیر محفوظ لوگ دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں یہ اندر سے خالی ہوتے ہیں ان کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ یہ دراصل قابل ترس لوگ ہوتے ہیں۔

🌷 - اگر آپ کسی اچھے دوست یا کسی نفسیاتی معالج سے رجوع کر رہے ہیں تو خود پر ترس کھانے کی بجائے ان کی ٹپس پر عمل کریں۔یعنی کونسلنگ کے ذریعے بھی مدد لیں اورخود اپنا محاسبہ بھی کرتے رہیں۔